جانگ بین وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں اناج پیدا کرنے والے ایک کسان ہیں۔ رواں
سال موسم گرما میں،شدید گرمی کے ایک دور نے جو 60 دن سے زیادہ عرصے تک جاری رہا،
چاول کو متاثر کیا. مقامی حکومت کی مدد سے جانگ بین اور ان کی اہلیہ نے فعال طور پر
خشک سالی کا مقابلہ کیا ، اناج کو محفوظ رکھا اور چاول کی اچھی فصل حاصل کی۔ اس کے
ساتھ ہی انہوں نے چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد کھیتوں میں تیل دار فصلیں بھی کاشت
کی ہیں۔ ری سائیکل کاشت کاری سے انہیں کافی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ جانگ بین کا خاندان
مقامی کسانوں کے لئے ایک معروف ماڈل خاندان بن گیا ہے، جو اپنے ساتھی کسانوں کے
ساتھ مل کر سب کو بہتر زندگی کی جانب لے جاتا ہے.