چینی صدر کا انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی میں اختراع پر زور

2022/11/05 18:30:23
شیئر:

پانچ تاریخ کو چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ووہان میں "ویٹ لینڈز سے متعلق کنونشن" کے فریقوں کی 14 ویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور "ویٹ لینڈز کی ترقی اور آئندہ ان کے تحفظ  کے لیے عالمی اقدامات کو فروغ دینے" کے عنوان سے خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی میں اختراع کی تعمیر کرے گا اور ویٹ لینڈ کے تحفظ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ویٹ لینڈز کی ترقی پر عالمی اتفاق رائے  تشکیل دیا جائےگا ، فطرت کے لئے احترام کا گہرا شعور پیدا کیا جائے گا، انسانی سرگرمیوں کی مداخلت اور نقصان کو کم کیا جائےگا ، ویٹ لینڈ ماحولیاتی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوبصورت ویٹ لینڈ چھوڑی جائے گی۔