برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کے صدر کا چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو

2022/11/05 16:54:07
شیئر:

حال ہی میں برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کے صدر مارکوس ٹرویو نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔
انہوں نےبرکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ  ترقی پذیر ممالک کی سربراہی میں یہ کثیر الجہتی ترقیاتی بینک تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کسی ترقی پذیر ملک کی جانب سے کوئی کثیر الجہتی بینک قائم نہیں کیا گیا ہے ۔ اس  بینک کا مساوات کا تصور ایک نیا بین الاقوامی مالیاتی نظام قائم کرنے کے لئے  برکس ممالک  کی نمایاں کوشش ہے۔
برکس نظام میں چین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال  23 جون کو ، 14 واں برکس سربراہی اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس کا موضوع تھا " عالمی ترقی کے ایک نئے دور کے لئے اعلیٰ معیار کی شراکت داری کی تعمیر" ۔ چین، جس کے پاس ایک بار پھر برکس کی صدارت ہے، سال بھر مختلف شعبوں میں 170 سے زائد برکس سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔ بہت سی "برکس +" سرگرمیوں نے 50 سے زائد غیر برکس ممالک  کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، جو اس تعاون میکانزم کی مضبوط کشش کا جامع مظہر ہے.انہوں نے مزید کہا کہ چین کا کردار بہت اہم ہے۔ آج چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ بہت سے برکس ممالک کے لئے، چین ان کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار ہے.