پانچویں سی آئی آئی ای کے تحت ہونگ کھو انٹرنیشنل اکنامک فورم کے ذیلی فورمز کا انعقاد

2022/11/05 19:26:51
شیئر:

پانچ نومبر کو ، 5 ویں سی آئی آئی ای ہونگ کھو انٹرنیشنل اکنامک فورم کے  متعدد ذیلی فورمز کا انعقاد کیا گیا۔ "کارپوریٹ سماجی ذمہ داری  اور صنعتی چین کی پائیدار ترقی " کے ذیلی فورم میں، مختلف ممالک اور خطوں کے مہمانوں نے "کارپوریٹ سماجی ذمہ داری  کی تکمیل اور نئی صورت حال کے تحت صنعتی چینز کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے تعاون " کے موضوع پر گہرائی سے  تبادلہ خیال کیا. شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی صنعتی چین اور سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے، یہ ضروری ہے کہ عالمی کاروباری اسٹریٹجی کو یکجا کیا جائے اور ایک کھلے، تعاون پر مبنی، اشتراکی تعمیر اور اختراعی شراکت کے نقطہ نظر سے ایک بااثر کاروباری پلیٹ فارم تعمیر کیا جائے.