چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے صدر شی جن پھنگ کا خطاب اور "پرانے دوستوں" کی پزیرائی

2022/11/06 16:43:35
شیئر:

4 نومبر کو صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں منعقدہ 5ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں ورچوئل شرکت کی اور "مشترکہ طور پر ایک کھلے اور خوشحال مستقبل کی تشکیل" کے عنوان سے خطاب کیا۔ بہت سے غیر ملکی کاروباری افراد جنہوں نے گزشتہ ایکسپوز میں حصہ لیا ہے، نے کھلے پن کے مزید فروغ کے بارے میں شی جن پھنگ کے عزم کوبھرپور سراہا اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور کھلے پن کے مواقع کو بانٹنے کے لیے بلند توقعات ظاہر کیں۔

جاپان کی پیناسونک ہولڈنگز، جس نے 1987 میں چین میں ایک جوائنٹ وینچر کھولا تھا، مسلسل پانچ سالوں سے  ایکسپو میں شرکت کر رہی ہے۔اس کمپنی کے نائب چیرمین ہوما ٹیٹسورو نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں ایک مضبوط پیغام جاری کیا کہ چین بیرونی دنیا کے لیےکھلے پن پر عمل پیرا رہے گا اور کھلے پن کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، ایک غیر ملکی کمپنی کے رکن کی حیثیت سے وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

ترکیہ کی فارن اکنامک ریلیشن کمیٹی کی ٹرکش ایشیا پیسیفک کونسل کے چیئرمین مرات کورباشی  بھی مسلسل پانچ سالوں سے ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں۔ان کے خیال میں پہلی ایکسپو سے لے کر اب تک تقریباً 100  ترک کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی ہے۔ اس ایکسپو کے  ذریعے چین کے لیے برآمدات 500 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ چین نے ترکیہ کے نمائش کنندگان کے لیے متعدد معاون اقدامات بھی کیے ہیں ۔