چینی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا تسلسل

2022/11/06 19:13:21
شیئر:

6 تاریخ کو چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے رواں سال چینی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبوں کی فہرست اور رقوم کی تفصیلات جاری کیں۔مذکورہ منصوبوں کے مطابق 26 صوبوں  میں 4 مرکزی  میڈیا اداروں اور 73 مقامی نیوز اداروں کے  91 صحافیوں کو 4.01 ملین یوآن کی امداد دی گئی ہے۔ یہ مسلسل نواں سال ہے جب چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسے صحافیوں کے لیے امدادی رقوم جاری کی گئی ہیں جو فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں، معذور ہوئے ہیں یا شدید بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ رواں سال امداد  پانے والوں کی تعداد اور مجموعی مالیت بھی گزشتہ سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ 2014 سے چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے چینی صحافیوں کے لیے ایک امدادی پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد ایسے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو امداد اور تسلی دینا ہے جو فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، شدید بیمار، زخمی یا معذور ہو چکے ہیں۔ اس منصوبے کے نفاذ کے بعد سے نو سالوں میں چائنا ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس نے 462 مستحق صحافیوں میں 20.83 ملین یوآن کی امداد تقسیم کی ہے ۔