شنگھائی میں دنیا کے معروف سائنس دانوں کے پانچویں فورم کا افتتاح

2022/11/06 21:17:59
شیئر:

دنیا کے معروف سائنسدانوں کا پانچواں فورم 6 نومبر کو شنگھائی میں شروع ہوا۔ فورم کی میزبانی ایسوسی ایشن آف دی ورلڈز ٹاپ سائنٹسٹس، چائنا ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چائنا میڈیا گروپ نے کی۔ فورم کا موضوع "سائنس سے نئی جدت طرازی، مستقبل کی تخلیق" ہے۔فورم کے دوران21 اہم ضمنی تقریبات منعقد ہوں گی۔ 27 نوبل انعام یافتہ سائنسدان، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے 30 سے زائد ماہرین، 50 سے زائد نوجوان سائنسدان، 100 سے زائد "ینگ سائنسٹ" اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمان آن لائن یا آف لائن فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں دنیا کے معروف سائنسدانوں کی ایسوسی ایشن کی پہلی ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی اور دو سائنسدانوں کو اس اعلی اعزاز سے نوازا گیا۔ چوٹی کے سائنسدانوں پر مبنی دستاویزی فلم "بریلینٹ اسٹارز" کو بھی باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا ہے۔