چین اور مڈغاسکر کے صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/11/06 16:49:36
شیئر:

 6 نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ اور مڈغاسکر کے صدر  انڈرے راجولینا نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے 50 سالوں میں ، چین اور مڈغاسکر کے تعلقات نے ہمیشہ پائیدار اور مستقل طور پر ترقی کی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے ایک جامع تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی ہے، سیاسی باہمی اعتماد کو تیزی سے مستحکم کیا گیا ہے، اور مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون نتیجہ خیز رہے ہیں. میں چین اور مڈغاسکر کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کے مفاد کے لئے چین اور مڈغاسکر کے مابین دوستی اور تعاون کو بڑھانے کے لئے صدر راجولینا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
صدر راجولینا نے کہا کہ پرخلوص دوستی، باہمی احترام، باہمی اعتماد اور باہمی تعاون مڈغاسکر۔ چین کی  جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کی نمایاں خصوصیات بن چکے ہیں۔ مڈغاسکر دونوں ملکوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔