چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ترقی پذیر ممالک کو چینی مارکیٹ میں داخلے کے لئے ایک جدید پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، سری لنکا کے صدر

2022/11/06 16:51:12
شیئر:

4 نومبر کو شنگھائی میں پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ سری لنکا کے صدر وکرما سنگھے نےویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اورخطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو آزادانہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے اور عالمی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔ ایکسپو ترقی پذیر ممالک کو چینی مارکیٹ میں داخلے کے لئے ایک جدید پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ، مختلف ممالک اور کاروباری اداروں کو چینی عوام کی بڑھتی ہوئی صارفی طلب سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتی ہے۔ سری لنکا  ایکسپو کے آغاز ہی سے اس میں مسلسل شرکت کر رہا ہے۔ ہماری کمپنیوں نے اس سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، اور ہماری بہت سی صنعتوں کو چینی مارکیٹ میں قدم جمانے کا موقع ملا ہے. ہم اس کے لئے بہت شکر گزار ہیں.