"آر سی ای پی اور اعلیٰ سطحی کھلا پن" کے موضوع پر فورم کا انعقاد

2022/11/06 16:46:05
شیئر:

ہونگ چھیاو انٹرنیشنل اکنامک فورم پانچویں چائنا انٹرنیشنل  امپورٹ ایکسپو کے ساتھ ہی منعقد ہو رہا ہے۔پانچ تاریخ کو  اس فورم کے تحت "آر سی ای پی اور اعلی سطح کے کھلے پن" کے موضوع پر ایک ذیلی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ فورم میں خطے اور دنیا کی اقتصادی ترقی پر آر سی ای پی کے نفاذ کے اثرات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین  کے کردار ، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے کے لئے موثر طریقوں کی تلاش ،  معاشی عالمگیریت کی سمت سمیت اہم امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی اور غیر ملکی حکومتوں کے نمائندوں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، عالمی شہرت یافتہ کاروباری شخصیات اور ماہرین نے علاقائی اقتصادی انضمام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ، مزید اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے پر بات چیت کی اور وباکے بعد کی معاشی بحالی اور ترقی کے لئے تجاویز پیش کیں۔ شرکاء کے نزدیک آر سی ای پی کے نفاذ سے دنیا کو آزاد تجارت کی حمایت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے ایک مضبوط اشارہ ملا ہے ، اور علاقائی اور عالمی معاشی بحالی اور نمو میں مضبوط تحریک پیدا ہوئی ہے۔