"چین کا نیا ترقیاتی بلیو پرنٹ اور عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع" کے موضوع پر فورم کا انعقاد

2022/11/06 16:38:54
شیئر:

پانچویں ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے تحت ذیلی فورم  5 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔فورم کا موضوع رہا"چین کا نیا ترقیاتی بلیو پرنٹ اور عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع"۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈائریکٹر لی شو لے نے فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
لی شو لے نے نشاندہی کی کہ پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے اہم خطاب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کھلا پن انسانی تہذیب کی ترقی کے لئے ایک اہم محرک قوت ہے اور عالمی خوشحالی اور ترقی کا واحد راستہ ہے ۔ اس خطاب نے  کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے چین کا غیر متزلزل عزم ظاہر کیا ، اور دنیا کے ساتھ ترقیاتی مواقع بانٹنے کے لئے چین کے خلوص کا مکمل اظہار کیا ، جو بہت اہمیت کا حامل ہے۔
اس ذیلی فورم کی میزبانی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس نے کی تھی ، جبکہ نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن ، سی جی ٹی این سمیت اداروں کا اشتراک شامل تھا۔ تقریباً 60 ممالک اور خطوں سے 200 سے زائد چینی اور غیر ملکی نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی ۔