آنے والی نسلوں کے لئے خوبصورت ویٹ لینڈز چھوڑ کر جائیں، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/11/06 19:06:38
شیئر:

"ہمیں ہم آہنگی کو گہرا کرنے، تعاون کو مضبوط بنانے اور  ویٹ لینڈز کے تحفظ  کے لیےمشترکہ عالمی اقدامات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے."5 تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ووہان میں منعقدہ "ویٹ لینڈز سے متعلق کنونشن" کے فریقین کی 14 ویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ورچوئل شرکت کی اور  خطاب کیا۔صدر شی نے انسانیت کے مجموعی نقطہ نظر سے ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لئے تین تجاویز پیش کیں ،انہوں نے چین کے آئندہ عملی اقدامات کا اعلان بھی کیا جس میں عالمی ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لئے ایک واضح منصوبہ ترتیب دیا جائے گا۔
"ویٹ لینڈز سے متعلق کنونشن" کے سکریٹریٹ کی جانب سے شائع ایک رپورٹ کے مطابق 70 کی دہائی کے بعد سے ویٹ لینڈز کے عالمی رقبے میں تقریباً 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ نکاسی آب ، آلودگی ، حملہ آور انواع ، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اثرات کی وجہ سے بقیہ ویٹ لینڈز کا معیار بھی گر رہا ہے۔ اس تناظر میں صدر شی جن پھنگ نے تجاویز پیش کیں کہ "ویٹ لینڈز کی بہتری کے لیے عالمی اتفاق رائے پیدا کیا جائے"، "ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی عملی اقدامات کو فروغ دیا جائے"، اور "ویٹ لینڈز کے ذریعےلوگوں کے لیے ثمرات لانے اور عالمی فلاح و بہبود کو بڑھایا جائے "،یوں چینی صدر کی جانب سے عالمی ویٹ لینڈز کے تحفظ کی سمت کی نشاندہی کی گئی ہے۔