امریکہ کوویڈ 19 وبائی مرض میں ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔امریکی ماہر

2022/11/07 16:23:00
شیئر:

سی این بی سی. وائٹ ہاؤس کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے جمعرات کے روز کہا کہ امریکہ کوویڈ 19 وبائی مرض میں ایک دوراہے  پر کھڑا ہے کیونکہ ملک بھر میں کووڈ کی ذ یلی اقسام زور پکڑ رہی ہیں۔

فاؤچی نے جمعرات کو ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ موسم سرما کے بعد سے وبائی مرض میں واضح طور پر کمی آئی ہے ، لیکن ہر ہفتے  اوسطا    2600  سے زیادہ  اموات ہو رہی ہیں جو بہت زیادہ ہیں ۔.

فاؤچی نے کہا کہ  کہ یہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے." انہوں نے کہا، 'روزانہ چار سو اموات کا ہونا  قابل قبول  نہیں ۔ ہم اسے کم کرنا چاہتے ہیں ۔

چیف میڈیکل ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ جن افراد کو کوویڈ بوسٹر ز کی ضرورت ہے انہیں جلد از جلد یہ بوسٹرز لگوانے

چاہیے،خاص طور پر انہیں جنہیں سانس کی تکلیف کا سامنا ہے۔