چین کی انیسویں شمسی اصطلاح - لیڈونگ یعنی موسم سرما کا آغاز

2022/11/07 16:08:24
شیئر:

7 نومبر ،چین کی24 شمسی اصطلاحات میں سے انیسویں لیڈونگ ہے جس کے لفظی معنی  ہیں موسم سرما کا آغاز. موسم سرما کی پہلی شمسی اصطلاح کے طور پر، اس دن کے حوالے سے بہت سے لوک رسم و رواج ہیں۔ شمال میں لوگ اسی دن  چاو زی یعنی  ڈمپلنگ کھاتے ہیں. موسم سرما کے آغاز کے بعد شمالی چین میں موسم بہار، موسم گرما اور خزاں کے مقابلے میں  کاشتکاری  کم دکھائی دیتی ہے لیکن جنوبی چین میں  کسان  بدستور کھیتی باڑی میں مصروف رہتے ہیں۔