اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے چائنا کارنر میں ضمنی ایونٹ کا انعقاد

2022/11/07 16:53:51
شیئر:

مقامی وقت کےمطابق چھ تاریخ کو  ، موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقوں کی 27 ویں کانفرنس کے دوران تشکیل دیے جانے والے چائنا کارنر میں "گرین ایکشن میں عوامی شراکت کا فروغ " کے عنوان سے ایک ضمنی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کی کوششوں اور اقدامات کو متعارف کرانے کے لئے یہاں ضمنی ایونٹس کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا.
اطلاعات کے مطابق چین نے پیرس معاہدے کو فعال طور پر نافذ کیا ہے اور کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل اہداف کے حصول  کے لئے مختلف اہم اقدامات پر عمل کیا ہے. چین اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ایک منصفانہ ، معقول موسمیاتی  حکمرانی کے نظام کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرےگا۔