وزارت خارجہ کا جی سیون کی طرف سے چین سے متعلق مشترکہ بیان کا جواب

2022/11/07 19:45:53
شیئر:

حال ہی میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے تائیوان، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت سمیت چین کے اندرونی معاملات پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے 7 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تبت، ہانگ کانگ ، سنکیانگ اور تائیوان سے متعلق امور پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کا نام نہاد مشترکہ بیان چین کے سنجیدہ موقف اور معروضی حقائق کو نظر انداز کرتا ہے۔یہ بیان چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت  ہے ، اور اس کا مقصد چین کو  بدنام کرنا ہے ۔چین اس بیان  کی سخت مخالفت کرتا ہے۔