امریکی پولیس کی سست روی سے جنم لینے والے سانحات

2022/11/07 16:26:46
شیئر:

سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں ریاست ٹیکساس کے راب ایلیمنٹری اسکول میں چوبیس مئی کو پیش آنے والے سانحےمیں ایک طالبہ کی جانب سے 911  پر مدد کے لیے  کی جانے والی ایک کال سے متعلق بتایا کہ مذکورہ طالبہ اور اُس کی ہم جماعتوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امداد کی درخواست کی گئی کہ ایک  نوعمر بندوق بردار اسکول میں گھوم رہا ہے،  بچے پھنس چکے ہیں ،کئی زخمی ہو چکے ہیں اور انہیں بچانے کی ضرورت ہے. یہ ایک ایسی کال تھی  جس میں کسی بھی شک یا ہچکچاہٹ کی گنجائش نہیں تھی ۔تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت ردعمل ظاہر نہیں کیا جس کی مختلف حلقوں کی جانب سے  مذمت کی گئی ہے ۔ مختلف ایجنسیوں نے 24 مئی کے اس سانحے کے بعد سے بیانیے کو تبدیل کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ، بندوق بردار کی جانب سے فائرنگ کے بعد  کلاس روم میں جانے کی ابتدائی کوشش پر عمل نہیں کیا گیا  اور سازوسامان اور ماہر اہلکاروں کے لئے طویل انتظار کیا۔