چین کی بیرونی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

2022/11/07 16:24:50
شیئر:

7 نومبر کو ،چینی وزارت تجارت ، قومی بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے مشترکہ طور پر "چین کی بیرونی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر 2021 کا شماریاتی اعلامیہ "جاری کیا۔ اس اعلامیے کے مطابق ایک بڑے آؤٹ باؤنڈ سرمایہ کار ملک کے طور پر چین کی پوزیشن مضبوطی سے قائم ہے۔ 2021 میں چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا بہاؤ 178.82 ارب امریکی ڈالر تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.3 فیصد زیادہ ہے،  چین اس حوالے سے مسلسل دس سال سے دنیا کے سرفہرست تین ممالک میں شامل ہے۔