چین۔لاؤس ریلوے چین اور آسیان ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کی واضح عکاسی ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/11/07 17:14:38
شیئر:

سات تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ حال ہی میں، چین۔لاؤس ریلوے کے حوالے سے متعدد اچھی خبریں سامنے آئی ہیں. چین۔لاؤس ریلوے چین اور آسیان ممالک کے مابین "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کی ایک واضح تصویر بن چکی ہے۔

چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، چین-لاؤس ریلوے کی بدولت 7.5 ملین سے زائد مسافر مستفید ہو چکے ہیں ،یوں عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئی ہیں۔تاحال، چین-لاؤس ریلوے نے کل 225 مال بردار ٹرینیں بھی چلائی ہیں ، جن سے 9.86 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی گئی ہے ، اس میں لاؤس اور ویتنام سمیت 10 سے زیادہ ممالک کا احاطہ کیا گیا ہے۔
چاؤ لی جیان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلے پن کے لیے چین کا دروازہ مزید کھل رہا ہے اور چین کی نئی ترقی دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گی۔