2022 میں چین کی انڈسٹریل انٹرنیٹ انڈسٹری کی اضافی مالیت 4.45ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گی

2022/11/07 13:23:16
شیئر:

چھ نومبر کو چائنا انڈسٹریل انٹرنیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سےجاری کردہ "چائنا انڈسٹریل انٹرنیٹ انڈسٹری کی اقتصادی ترقی پر وائٹ پیپر" میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2022 میں چین کی انڈسٹریل انٹرنیٹ انڈسٹری  کی اضافی مالیت  4.45ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گی ۔ یہ مالیت  جی ڈی پی  کا 3.64فی صد  بنتی ہے۔
اس وقت، چین کے انڈسٹریل انٹرنیٹ نے حقیقی معیشت میں اپنی رسائی کو تیز کر دیا ہے، جس میں قومی معیشت کی 45 اقسام شامل ہیں۔صنعتی انٹرنیٹ کے انضمام نےسیکینڈری انڈسٹری  کی معاشی اضافی قدر کو سب سے زیادہ اور تیز ترین شرحِ نمو حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔اس کی تیز رفتار ترقی سےٹرٹائری انڈسٹری  پراثراندازی میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ، انڈسٹریل انٹرنیٹ چین کے روزگار کے ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور روزگار کی ترقی کے استحکام میں فروغ کا باعث بن رہا ہے جس سے 2022 میں 1.0502ملین نئی ملازمتیں متوقع ہیں ۔