چین کے نیشنل پائپ لائن نیٹ ورک گروپ کے متعدد بین الاقوامی توانائی کمپنیز کے ساتھ تعاون کے معاہدے

2022/11/07 11:49:55
شیئر:

شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران،چین کے نیشنل پائپ لائن نیٹ ورک گروپ نے متعدد بین الاقوامی توانائی کمپنیز کے ساتھ تعاون کے معاہدوں  اور مائع قدرتی گیس کے منصوبوں میں تعاون پر دستخط کیے ہیں ، تاکہ چین کے تیل اور گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی مارکیٹ کے کھلے پن کو مزید فروغ دیا جاسکے۔
نیشنل پائپ لائن نیٹ ورک گروپ نے شیل اورایکسون موبل سمیت بین الاقوامی توانائی کمپنیز کے ساتھ سٹریٹیجک تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن سے  ونڈو پیریڈ کے دوران مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز کا استعمال، اسٹوریج ٹینک لیز پر دینا، اور بانڈڈ ٹینکس کی بین الاقوامی منتقلی جیسی خدمات انجام دی جائیں گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب چین نے قومی سطح کی نمائش کے ذریعے اپنے ملک کے تیل اور گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے لیے کھولا ہے۔