امریکی معاشرے میں پرتشدد جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ

2022/11/08 15:49:27
شیئر:

بلومبرگ کے مطابق ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے اغوا کی کوشش جس میں حملہ آور ان کے گھر میں گھس گیا اور اُن کے شوہر پال کو بھی شدید زخمی کر دیا ، ایک گھناؤنا فعل ہے جو  زہرآلود امریکی سیاسی کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ امریکہ میں قتل کے واقعات کی شرح دیگر بلند آمدنی والے ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ امریکہ میں خطرناک لوگوں کے لیے آتشیں اسلحے کا حصول کوئی مشکل بات نہیں ہے۔اسپیکر پلوسی اگرچہ گن وائلنس سے متعلق قانون سازی کی مضبوط چیمپیئن رہی ہیں لیکن کئی امریکی قانون ساز ایسے بھی ہیں جو عوام کو پرتشدد جرائم سے بچانے کے بجائے ہتھیاروں کی فروخت سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہی ہے کہ ملک بھر میں کمیونٹیز آئے روز  پرتشدد جرائم کے المناک واقعات کا شکار ہو رہی ہیں ، اور متاثرین شاذ و نادر ہی قومی خبروں میں آتے ہیں۔