"نیا سفر اور مشترکہ تقدیر" کے موضوع پر چین ویتنام نظریاتی سیمینار کا انعقاد

2022/11/08 16:33:06
شیئر:

7 نومبر کو ، چائنا میڈیا گروپ  کے ایشیائی اور افریقی زبانوں کے پروگرام سینٹر اور ویتنام کے ہو چی منگ نیشنل پولیٹیکل انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر آن لائن اور آف لائن طریقوں سے"نیا سفر  اور مشترکہ تقدیر" کے موضوع پر چین ویتنام نظریاتی سیمینار کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے چین اور ویتنام کے ماہرین اور اسکالرز نے 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کی کامیابیوں کے بارے میں گفتگو  کی اور نئے عہد میں چین کے اصلاحات اور ترقی کے  حوالے سے  ویتنام کے لئے مددگارتجربات   جیسے موضوعات پر   تبادلہ خیال کیا۔

20 ویں سی پی سی قومی کانگریس میں شریک  سی ایم جی  کے نمائندے آن شیاؤ یو نے ویڈیو لنک  کے ذریعے مہمانوں کو 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے اہم ایجنڈے اور کامیابیوں سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کے سربراہان مملکت کے مابین حالیہ ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کی سمت کی نشاندہی کی ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا  کہ سیمینار کے مہمانوں کی جانب سے  نئے دور میں چین اور ویتنام کے مابین جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو فروغ دینے میں دانشمندی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔