امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کی رفتار پوری دنیا کے مقابلے میں تیز ہے، رپورٹ

2022/11/08 14:28:03
شیئر:

سات نومبر کو امریکی حکومت نے قومی آب و ہوا کی تشخیص کا ایک مسودہ جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی "دور رس اثرات کی حامل اور بدتر ہوتی  آفات "کا باعث بن رہی ہے، امریکہ میں آب و ہوا  گزشتہ 50 سالوں میں مجموعی گلوبل وارمنگ کی شرح  کے  مقابلے میں 68 فیصد تیزی سے گرم ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں بلین ڈالر کے نقصان کا باعث بننے والی قدرتی آفات کی تعداد 1980 میں ہر چار ماہ میں ایک مرتبہ تھی جو اب  بڑھ کر  ہر تین ہفتے  میں ایک مرتبہ  تک پہنچ گئی ہے، جن میں شدید بارشیں، شدید گرمی، جنگلات کی آگ اور سیلاب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، امریکہ سطحِ سمندرمیں بدترین اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی تعاون اور تکنیکی اپ گریڈنگ کاربن کے اخراج کو کم کر نے اور گرمی کی رفتار کو کم  کرنے کا طویل مدتی حقیقی حل ہے۔