شی جن پھنگ کا مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سینٹر کا دورہ

2022/11/08 19:22:16
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور جوائنٹ کمانڈر انچیف شی جن پھنگ نے 8 جولائی کو مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  اس وقت دنیا میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، چین کی سلامتی کو   غیر یقینی صورتحال درپیش ہے۔فوج کو قومی اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا ڈٹ کر دفاع کرنا چاہیے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے تفویض کردہ تمام ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھانا چاہیے۔