شی جن پھنگ کا شنگھائی کے صنعتی ڈھانچے کا تعین

2022/11/08 14:30:35
شیئر:

مارچ دو ہزار سات میں شی جن پھنگ چین کے شہر شنگھائی کے سربراہ بنے ،اپنا عہدہ سنبھالنے کے سات مہینے چار دن کے اندر اندر  انہوں نے شنگھائی کی  ترقی کے لیے شہر کے انیس اضلاع کا دورہ کیا ۔ انہوں نے عملی اور طویل مدتی سٹریٹیجک نقطہ نظر  اور عالمی اور چینی ترقی کی سمت پر تفصیلی غورو فکر کرتے ہوئے  شنگھائی کو درپیش  وسائل کے مسئلے اور ماحول کی بنیاد پر پہلےخدمات کے شعبے، پھر صنعت اور آخر میں زراعت کی مشترکہ ترقی کی حکمت عملی پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ جدت طرازی شنگھائی کی ترقی کے لئے بنیادی قوت متحرکہ ہے ۔ 
شنگھائی کی معاشی ترقی کے لیے خدمات کا شعبہ کیا کردار ادا  کرے گا ؟ مرکزی حکومت نے شنگھائی کو ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز  بنانے کا فیصلہ  کیا ۔ اس کے تناظر میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ایک مالیاتی مرکز کی تعمیر کی کلید ، مالیاتی شعبے کے باصلاحیات افراد  ہیں اور مختلف رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے شنگھائی میں ایسےباصلاحیت افراد کی توجہ حاصل  کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں. فی الحال، شنگھائی نے جامع مالیاتی مارکیٹ کا نظام تعمیر کیا ہے، اندرون ملک اور بیرون ملک بڑے مالیاتی اداروں کو اکٹھا کیا ہے اور بیرونی دنیا کے لیے چائنامین لینڈ کا مالیاتی مرکز  بن گیا ہے. کشادگی، جدت طرازی اور اشتراک شنگھائی کے  "بزنس کارڈز" بن چکے ہیں۔