"لائٹ آف انٹرنیٹ " ایکسپو 2022 کا آغاز

2022/11/08 15:18:42
شیئر:

8 نومبر کو ، ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس اور صوبہ زے جیانگ کی عوامی حکومت کی میزبانی میں  لائٹ آف انٹرنیٹ ایکسپو 2022 کا آغاز باضابطہ طور پر صوبہ زے جیانگ کے شہروو چن میں ہوا۔

ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کی اہم  ترین سرگرمیوں میں شامل اس ایکسپو کا موضوع " نیٹ ورک کی دنیا کی تعمیر اورمشترکہ ڈیجیٹل مستقبل کی تخلیق - سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مشترکہ اقدامات" ہے. موجودہ ایکسپو ڈیجیٹل کامن ویلتھ، ڈیجیٹل ڈوئل کاربن، ڈیجیٹل موبلٹی، ڈیجیٹل ہیلتھ، انڈسٹریل ڈیجیٹلائزیشن ، سائبر اسپیس گورننس سمیت دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ایکسپو میں 40 ممالک اور خطوں سے کل 415 چینی اور غیر ملکی  ادارے شریک ہیں۔2014 کے بعد سے، "لائٹ آف انٹرنیٹ" ایکسپو ک کامسلسل  آٹھ سالوں سے کامیاب انعقاد کیا جا رہاہے.