امریکہ کا دوسرے ممالک پر دباؤ ڈال کر چپ ٹیکنالوجی کو چین جانے سے روکنے کا عمل خود اس کے لیے نقصان دہ ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/11/08 11:26:21
شیئر:
حالیہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین کی چپ ٹیکنالوجی تک رسائی روکنے کے لیے جاپان اور نیدرلینڈز پر دباؤ ڈالا جائے گا ۔ سات نومبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں اس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ ایک بڑے ملک کی حیثیت رکھنے والے امریکہ کو یہ اقدام زیب نہیں دیتا ہے ۔کسی دوسرے کا راستہ روکنے کی کوشش میں آخر کار اس کا اپنا ہی راستہ رکے گا۔
چاو لی جیان نے کہا کہ اپنے تسلط پسندانہ مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی قومی طاقت کا غلط استعمال کرنا اور تکنیکی برتری پر انحصار کرتے ہوئے اپنے اتحادیوں کو معاشی طور پر مجبور کرنا، امریکہ کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ امریکہ سائنس و ٹیکنالوجی نیز معاشی و تجارتی امور کو سیاسی اور نظریاتی رنگ دیتا ہے ،اسے ایک آلہ  کے طور پر استعمال کرتا ہے اور دوسرے ممالک سے تکنیکی بندش  اور تکنیکی  ڈی کپلنگ میں مصروف  ہے، اس کے مقاصد بہت واضح ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ فریق ایک غیر جانبدارانہ  اور منصفانہ موقف کے تحت اپنے طویل مدتی مفادات اور بین الاقوامی برادری کے بنیادی مفادات  کے تناظر میں آزادانہ طور پر درست فیصلے کریں گے۔