امریکی سروے میں 56 فیصد جواب دہندگان کی رائے میں امریکی معیشت ناکام ہو رہی ہے

2022/11/08 11:35:14
شیئر:

رائٹرز کی سات نومبر کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے  کرنے والے ادارے"مارننگ کنسلٹ" کے حالیہ سروے کے مطابق  امریکی معاشی مسائل ،وسط مدتی انتخابات کو متاثر کر رہے ہیں۔سروے میں 56 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی معیشت ناکام ہو رہی ہے اور حالیہ ہفتوں میں صارفین کے اعتماد کے اِشاریے  2020 کے کوویڈ -۱۹ لاک ڈاؤن کے دور سے بھی  کم رہے ہیں . سی این این کے ایک اور سروے  کے مطابق لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ امریکہ معاشی بحران کا شکار ہے۔
امریکی فیڈرل ریزرو کی مالیاتی پالیسی سخت ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹاک اور ہاؤسنگ مارکیٹ میں مندی چل رہی ہے اور متعدد ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال امریکہ میں معاشی بحران شروع ہوجائے گا.