چینی اور آسٹریلوی وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

2022/11/08 19:20:23
شیئر:

8 نومبر کو چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دعوت پر آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
  پینی وانگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور چین کے تعلقات میں مسلسل کوششوں کے بعد  مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ آسٹریلیا ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، ذمہ دارانہ انداز میں مخصوص امور کو مناسب طریقے سے سنبھالے گا، اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری اور مضبوطی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں بہتری دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات  کے عین مطابق ہے۔ فریقین کو جامع  اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیادی حیثیت پر اتفاق رائے پر عمل پیرا رہنا چاہئے، باہمی احترام کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہئے، اور اختلافات  سے نمٹتے ہوئے مشترکہ بنیاد کے حصول کے جذبے کے ساتھ باہمی مفادات اور سودمند نتائج کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی تعمیر نو کو فروغ دیا جاسکے اور دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لایا جاسکے، اس دوران ایک دوسرے کے جائز خدشات کا بتدریج ادراک کیا جائے اور موجودہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کیا جائے۔