امریکہ کو ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ فلو سے متاثرہ افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کی شرح کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

2022/11/08 15:52:30
شیئر:

سی این بی سی کے مطابق ،بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے مطابق، امریکہ کو ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ فلو سے متاثرہ افراد کے  ہسپتال میں داخل ہونے کی شرح کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں بچوں اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران ماسک اور معاشرتی دوری جیسے  اقدامات کی وجہ سے فلو اور سانس کی بیماریوں  میں کمی واقع ہوئی تھی۔ لیکن جیسے جیسے لوگوں نے معمولات پر واپس آنا شروع  کیا اور ماسک کے بغیر میل جول کا آغاز کیا  وائرس تیزی سے دوبارہ پھیل رہا ہے

سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کم از کم 16 لاکھ افراد فلو سے بیمار ہوچکے ہیں، 13 ہزار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور 730 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وقت وائرس سے متاثرہ ہر ایک لاکھ افراد میں سے تقریبا 3 مریض فلو کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں ، جو 2010 کے بعد سے سب سے زیادہ شرح ہے۔ وبائی امراض سے متاثر افراد کے  اسپتال میں داخل ہونے کی موجودہ شرح 2019  کے مقابلے میں تقریبا پانچ گنا زیادہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بھی خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے کووڈ سے ہونے والی اموات اب بھی بہت زیادہ ہیں۔ فاؤچی نے کہا کہ امریکہ ایک دوراہے پر کھڑا ہے کیونکہ اومیکرون  کے  ذیلی ویرینٹس ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔