چین کےاوپننگ انڈیکس میں اضافہ

2022/11/08 11:21:43
شیئر:
7 نومبر کو  چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کی غیر ملکی تجارت میں درآمد ات و برآمدات کے جو  اعداد و شمار جاری کیے ان کا گہرا تعلق  کلیدی لفظ"کھلےپن" سے ہے -
اعداد و شمار کے مطابق، چین کی غیر ملکی تجارت مستحکم ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس سال کے پہلے 10 مہینوں میں، چین کی غیر ملکی تجارت میں درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 34.62 ٹریلین یوآن تھی، جس میں سال بہ سال 9.5 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ اسی مدت کے دوران، چین کی "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے ساتھ  درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 20.9 فیصد کا اضافہ ہوا، اور  RCEP کے چودہ رکن ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 8.4 فیصدکااضافہ ہوا۔
اس وقت چین میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  جاری ہے، اور اسی عرصے میں منعقدہ ہونگ چیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں 5 نومبر کو "ورلڈ اوپن رپورٹ 2022"  جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، چین نے بیرونی دنیا کے لیے اپنےکھلے پن کی اعلیٰ سطح  پر عمل پیرا رہنے کے سلسلے  میں پیش رفت کی ہے۔اوپننگ انڈیکس 2012 میں 0.7107 سے بڑھ کر 2020 میں 0.7507  تک پہنچ  گیا ہے، اس میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درجہ بندی 47 ویں سے بڑھ کر 39ویں نمبر پر آ گئی ہے. بلاشبہ چین اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کی اہم قوت بن گیا ہے۔