"چائنا کنسٹرکشن" مختلف ممالک کی ترقی میں مدد جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ

2022/11/09 17:01:46
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے نو نومبر کو کہا کہ "چائنا کنسٹرکشن" مختلف ممالک کی ترقی میں ان کی مدد جاری رکھے گا ۔
 اعداد و شمار کے مطابق 7 نومبر تک ، چین-لاؤس ریلوے کے ذریعہ نقل و حمل کا مجموعی کارگو 10 ملین ٹن سے تجاوز کرگیا ہے۔ چین-لاؤس ریلوے "چائنا کنسٹرکشن" کا ایک اور "چینی کاروباری کارڈ" بن گیا ہے.
چاؤ لی جیان نے مزید کہا کہ "چائنا کنسٹرکشن" کی عالمی سطح پر  کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ شاہراہوں، تیز رفتار ریلوے، بندرگاہوں، پلوں، بجلی گھروں، اسٹیڈیمز سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں چین کی شرکت پوری دنیا میں دیکھی جا رہی ہے۔ "چائنا کنسٹرکشن" پائیدار ہے ،معاشی ترقی اور دنیا بھر میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے  ایک نئی طاقت بن رہا ہے اور اس نے مقامی افراد میں اچھی ساکھ بھی حاصل کرلی ہے۔