پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو( سی آئی آئی ای ) کے دوران بڑی تعداد میں نئی مصنوعات کی نمائش کی گئی ہے۔ ایکسپو میں آنے والے لوگوں نے ان مصنوعات اور جدت طرازی کی بے حدحوصلہ افزائی کی ہے۔سی آئی آئی ای مختلف ممالک کے لیے جدت طرازی میں اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ چار سی آئی آئی ای میں 1،500 سے زائد نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات جاری کی گئیں، حالیہ ایکسپو میں 170سے زائد نئی مصنوعات کے اجرا کے لیے 94 تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔تقریبات اور مصنوعات کے اجراء کی تعداد میں گزشتہ ایکسپو کے مقابلے میں بالترتیب تقریبا 50 فیصد اور 40 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
گزشتہ پانچ سالوں میں نئی ٹیکنالوجیز کی نمائش سے لے کر چین میں اپنے قدم جمانے تک، نمائش کنندگان سے لے کر سرمایہ کاروں تک،سی آئی آئی ای کے ذریعے ملٹی نیشنل انٹرپرائزز نے چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ میں اپنی اختراعات پیش کرنے کے لیے بہترین جگہ حاصل کی ہے ۔ موجودہ سی آئی آئی ای میں، چین نے اپنی بڑی مارکیٹ کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لئے تمام ممالک کا خیر مقدم کرنے کا وعدہ کیا ہے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ ملٹی نیشنل انٹرپرائزز اس کے فوائد دیکھ سکیں.
واضح رہے کہ چین کی جانب سے اپنے اعلی سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے لیےسی آئی آئی ای ایک دریچہ ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں سی آئی آئی ای ،بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط قوت بن گئی ہے .