ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 ووچن سمٹ کا افتتاح

2022/11/09 15:01:54
شیئر:

 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 ووچن سمٹ 9 تاریخ کو صوبہ زے جیانگ کے  قصبےووچن میں شروع ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلیسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے  اپنی تقریر میں  صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط  بھی پڑھا ۔
موجودہ کانفرنس کا موضوع "نیٹ ورک ورلڈ کی مشترکہ تعمیر اور ڈیجیٹل مستقبل کی تخلیق - سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا" ہے۔  اس کانفرنس میں 120 سے زائد ممالک اور  خطوں سے 2,100 سے زائد مہمان شریک ہوئے جن میں آن لائن شرکت بھی شامل ہے.