امریکی سماج میں وبائی صورتحال سے جنم لینے والے سماجی مسائل

2022/11/09 16:54:52
شیئر:

یو ایس نیوز کے مطابق امریکہ میں لانگ کووڈ اثرات کے باعث لوگ روزگار سے محروم ہو رہے ہیں اور سرکاری امداد تک اُن کی رسائی بھی قدرے مشکل ہے۔ ماہرین صحت اور معذور افراد کو حمایت فراہم کرنے والے افراد  کے مطابق لوگوں کو طویل انتظار ، ناکافی قانونی مدد اور خود کو لانگ کووڈ سے شدید متاثرہ ثابت کرنے میں واضح رہنمائی کی کمی درپیش ہے۔ملک میں طبی نظام کے چیلنجوں کی وجہ سے لانگ کووڈ اثرات کی تشخیص کے لئے کوئی یکساں پیمانہ نہیں ہے۔بروکنگز انسٹی ٹیوشن کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق لانگ کووڈ کی وجہ سے 20 لاکھ سے 40 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔ نیشنل بیورو آف اکنامک ریسرچ کی جانب سے ستمبر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں تقریباً ایسے پانچ لاکھ  افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔