کاربن نیوٹریلیٹی اور سبز سرمایہ کاری پر بین الاقوامی سیمنار کا انعقاد

2022/11/09 11:44:26
شیئر:

آٹھ نومبر کو  شنگھائی میں "کاربن نیوٹریلیٹی  اور سبز سرمایہ کاری پر تیسرا بین الاقوامی سیمنار  اور زیرو کاربن چائنا سٹی سمٹ  2022 ، کا انعقاد ہوا ۔ یہ    سی آئی آئی ای  کے دوران منعقد ہونے والی ایک اہم معاون سرگرمی ہے ۔سیمنار میں فارچیون 500 سمیت  اداروں کے  رہنماوں ، ملکی اور غیر ملکی  سائنسی تحقیقی اداروں، صنعتی ایسوسی ایشنز اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور زیرو کاربن صنعت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور ماحو ل دوست سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ 

موجودہ سیمنار نے عالمی سطح پر توانائی کے ڈھانچے میں ، چین کی جانب سے پیش کردہ قابل تجدید توانائی کی ترقی کے سٹریٹیجک مواقع  اور مختلف ممالک کے تجربات بانٹنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔ شرکاء نے کاربن نیوٹریلیٹی اور کاربن پیک کے مقاصد کے حصول کا طریقہ کار اور اس حوالے سے تکنیکی تبادلوں اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانے  کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔