موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس کے دوران چینی وفد کے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مذاکرات

2022/11/09 10:35:55
شیئر:

آٹھ نومبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقوں کی 27 ویں کانفرنس کے دوران چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور خصوصی ایلچی برائے امورِ موسمیاتی تبدیلی شیے زن ہوا اور چینی وفد کے سربراہ اور نائب وزیر حیاتیات و ماحول چاو  اینگ مین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ  مذاکرات کئے  ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے چین میں ماحول دوست ترقی کی سمت تیزی سے تبدیل کرنے اورعملی اقدامات پر توجہ دینے کی تعریف کی اور قابل تجدید توانائی کی ترقی کے شعبے میں چین کی کوششوں کی مکمل توثیق  کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی وفد سی او پی 27 کے دوران مختلف فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کو مضبوط بناتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اپنی خدمات سرانجام دے گا۔

علاوہ ازیں فریقین نے ترقی پذیر ممالک کے لیےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے ، مالی اور تکنیکی معاونت  کی حمایت جیسے مسائل سمیت طویل مدتی  تشویش ناک مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔