نیپال میں زلزلے سے کم از کم چھ افراد جاں بحق

2022/11/09 11:39:40
شیئر:

نیپال کے زلزلے کےمشاہدےو تحقیق کے قومی مرکز  کی اطلاعات  کے مطابق مغربی نیپال میں  کھپتاد نیشنل پارک کے علاقے میں  آٹھ نومبر کی رات سے لے کر نو نومبر کی صبح تک پانچ گھنٹوں کے دوران چھ مرتبہ مختلف شدت کے زلزلے آئے ۔ مقامی وقت کے مطابق نو نومبر کی صبح ساڑھے  چھ بجے تک کم از کم چھ افراد جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے ۔

ان زلزلوں میں سے نو تاریخ کو علی الصبح دو بجے آنے والا چھ اعشاریہ چھ  کی شدت  کا زلزلہ آیا  ، اس سے پہلے  آٹھ تاریخ کی رات تقریباً دس بجے آنے والا زلزلہ چار اعشاریہ ایک اور نو بجے  آنے والا پانچ اعشاریہ سات کی شدت  کا زلزلہ سب سے زیادہ شدید تھے اور جن  کے باعث جانی نقصان ہوا ۔