چینی خلائی اسٹیشن پر چاول اگانے کا تجربہ مکمل طور پر کامیاب

2022/11/09 11:36:57
شیئر:

چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے بعد سے ، خلاباز عملے نے کامیابی کے ساتھ کیبن سے باہرمتعدد سرگرمیاں انجام دیں،کئی سائنسی اور تکنیکی تجرباتی مطالعے کیے اور متعدد تحقیقی نتائج بھی حاصل کیے ہیں۔

چینی خلائی اسٹیشن میں بائیو ٹیکنالوجی کے ذریعے ، جولائی کے آخر میں چاول کی بیجوں میں غذائیت والا مائع ڈالا گیا جس کے بعد  پودے کی نمو و  نشونما  کا عمل شروع ہوا اور اب چاول کےمونجرے اگ آئے ہیں ۔ یہ دنیا میں  پہلی مرتبہ  ہے کہ  خلا میں مائکروگریویٹی  کے تحت بیج سے فصل کے حصول تک کا  سلسلہ مکمل ہوا ہے۔