ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس2022 میں سال کی 15 اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کا اعلان

2022/11/10 13:33:08
شیئر:

9 نومبر کو  ووچن انٹرنیٹ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ورلڈ انٹرنیٹ لیڈنگ سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل اچیومنٹ ریلیز   کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ یہ  ایونٹ عالمی سطح پرساتویں مرتبہ منعقد کیا گیا ہے۔
مذکورہ تقریب  ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 ووچن سمٹ کے موضوع  کی بنیاد پر دنیا کی معروف انٹرنیٹ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی نمائش، تبادلے اور فروغ کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔تقریب میں  چائنا یونی کام، چائنا ٹیلی کام، کوالکم، ہوواوے، کاسپر سکائے، علی بابا کلاؤڈ اور مائیکروسافٹ سے بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے والی سال کی  15 اہم  سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کا انتخاب کیا گیا ۔
اس سرگرمی  کا مقصد عالمی انٹرنیٹ کے میدان میں تازہ ترین سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کو پیش کرنا، انٹرنیٹ کے پیشہ ور افراد کی تخلیقی خدمات کو اجاگر کرنا اور ہمہ جہت اختراعی تبادلے  کا ایک پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔ اس سال مئی میں، ورلڈ  انٹرنیٹ کانفرنس نے دنیا بھر سے درخواستیں طلب کیں  اور ملک اور بیرون ملک سے مجموعی طور پر 257 مختلف قسم کی درخواستیں موصول  ہوئیں ۔