امریکہ کو چین کے ساتھ اپنے اختلافات مناسب طور پر حل کرنے چاہیئں، وزارت خارجہ

2022/11/10 17:34:38
شیئر:

10 تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سے متعلقہ امریکی تجویز پر بات کرتے ہوئے  ترجمان چاؤ  لی جیان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت نے مختلف ذرائع سے باقاعدہ رابطے برقرار رکھے ۔ امریکہ کے ساتھ  چین کی پالیسی مستقل اور واضح ہے اور ہم اپنے اقتدار اعلی ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے  اصولوں   پر کاربند رہتے ہوئے  دو طرفہ  فائدہ مند تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔