ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 وو چن سمٹ کے لیے شی جن پھنگ کےتہنیتی پیغام پر بھرپور ردِ عمل

2022/11/10 11:08:33
شیئر:

نو نومبر کو چین کے صوبہ زے جیانگ کے قصبے وو چن میں ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 وو چن سمٹ کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے معاشرے میں آنے والے مواقع اور چیلنجز کی تفصیلی وضاحت کی  اور سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے چین کی دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی مخلصانہ خواہش کا اظہار کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے  اس پیغام پر بھرپور ردِ عمل دیتے ہوئے اس سے اتفاق کیا  ۔
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سیکرٹری جنرل چاو حو لین نے کہا کہ وبا کے بعد کے دور میں سماجی اور اقتصادی تعمیر کو فروغ دینے، غیر متوازن ترقی کو ختم کرنے اور پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کے حصول کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال انتہا ئی ضروری ہے. افریقہ میں "بابائے انٹرنیٹ " کہلانے والے  نی کوینو نے کہا کہ مجموعی طور پر دنیا بے حد  پرکشش  ہے،ہمارا ایک مشترکہ ڈیجیٹل مستقبل ہے اور یہ کمیونٹی ،دنیا کے ڈیجیٹل تجربات کا اشتراک کرنے اور سائبر اسپیس کے مستقبل کی طرف  آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے علم کا ذخیرہ بنے  گی ۔