امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد ناکافی ہے

2022/11/10 16:18:22
شیئر:

سی جی ٹی این نے حال ہی میں کولمبیا یونیورسٹی کے سینٹر فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے پروفیسر جیفری ساکس کا انٹرویو کیا ۔ پروفیسر ساکس کا خیال ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد ناکافی ہے ، اور یہ صورتحال روس یوکرین تصادم اور چین امریکہ تعلقات  کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہے جس سے عالمی تعاون تعطل کا شکار ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ترقی پذیر ممالک کے لئے امداد کی فوری ضرورت اور ترقی یافتہ ممالک کی مدد کرنے کی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔