امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات "دور رس اور بدتر" ہیں

2022/11/10 15:46:22
شیئر:

نیو یارک ٹائمر نے امریکی وفاقی حکومت کی ایک مسودہ سائنسی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کے تمام ہی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات "دور رس اور بدتر" ہیں، جو عملاً معاشرے کے سبھی پہلووں کے لئے گہرے خطرات پیدا کر رہے ہیں ، چاہے وہ مڈویسٹ میں پینے کے پانی کی فراہمی ہو یا جنوب مشرق میں چھوٹے کاروبار ہوں۔یہ حتمی رپورٹ 2023 کے آخر تک شائع نہیں کی جائے گی، لیکن 13 وفاقی ایجنسیوں اور سینکڑوں سائنسدانوں کی اب تک کی تحقیقات کی روشنی میں 1695 صفحات کا مسودہ جاری کیا گیا ہے تاکہ رائے عامہ کا جائزہ لیا جا سکے. بائیڈن انتظامیہ نے ملک میں 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں نصف کمی لانے اور 2050 تک حدت کا باعث بننے والی آلودگی کے مکمل خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ حالیہ برسوں میں امریکہ کے گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن موجودہ کوششیں "کافی نہیں" ہیں اور 2050 کے اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے اخراج میں سالانہ 6 فیصد سے زیادہ کی کمی کی ضرورت ہوگی۔