سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں انسداد وبا کے بارے میں حکمت عملی کا تعین

2022/11/10 19:56:41
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے 10 نومبر کو ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کووڈ ۱۹ وبا کی روک تھام اور کنٹرول پر رپورٹ کی سماعت کی گئی اور انسداد وبا کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے 20 اقدامات کا تعین کیا گیا۔
اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ اس وقت کووڈ ۱۹ کی وبا بدستور  پھیل رہی ہے،  اور ملک میں وبائی صورت حال نازک ہے۔ چین ایک بڑی آبادی والا ملک ہے ، وبائی صورتحال کی منتقلی کا دائرہ کار اور پیمانہ مزید بڑھ سکتا ہے ، انسداد وبا  کی صورتحال اب بھی سنگین ہے ، ہمیں انسداد وبا کے امور پر  مزید سائنسی  انداز سے عمل پیرا ہونا چاہیے ۔