سی آئی آئی ای میں سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے "سپیشل بوتھ "

2022/11/10 11:36:35
شیئر:

ہر سال چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں  کچھ "سپیشل بوتھ" ہوتے ہیں  جو دنیا کے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کے نمائش کنندگان کو مفت  فراہم کیے جاتے ہیں اور یہ چین کی بڑی مارکیٹ میں ان ممالک کے لیے  ایک دریچہ کھولتے ہیں۔ 
حالیہ ایکسپو میں ان ممالک کے کاروباری اداروں کو اپنی مخصوص مقامی کھانے کی اشیاء، روایتی دستکاری اور سیاحت و ثقافت کو مقبول بنانے کے لیے تقریبا 30 انٹرپرائزز  کو "فری بوتھ " فراہم کیے گئے ۔یہ تعداد گزشتہ ایکسپو کے مقابلے میں تقریبا دوگنا  ہے. یہ بوتھ  نمائش کے داخلی  دروازے کے قریب قائم کیےگئے کیونکہ یہاں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ یہ  ان ممالک کے لیے چینی منتظمین کے خلوص اور  گرمجوشی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے گاہکوں کا خیرمقدم کرنے کے کھلے تصور اور چین کی دنیا کے ساتھ  مشترکہ ترقی کی مخلصانہ توقعات کا اظہار بھی ہے۔ 
یوگنڈا کے نمائش کنندہ سام سنگ نے کہا کہ وہ اس ایکسپو میں پانچویں مرتبہ شریک ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  اس ایکسپو کے ذریعے مزید ایسے شراکت داروں کو تلاش کیا جاسکتا ہے جو یوگنڈا کے ساتھ تجارت کرنے کے خواہاں ہیں ،ہم اپنی مصنوعات چین لا سکتے ہیں کیونکہ یہاں بڑی مارکیٹس  اور ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔