چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کے کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے مذاکرات

2022/11/10 11:27:46
شیئر:


نو نومبر کو چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے نوم پنہ میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے مذاکرات کیے۔
لی  کھہ  چھیانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام ممالک،خواہ وہ  چھوٹے ہوں یا بڑے سب برابر ہیں۔ چین، قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہنے اور بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کے حوالے سےکمبوڈیا کی حمایت کرتا ہے ۔ چین کی خواہش ہے کہ اعلی سطحی تبادلوں کو بر قرار رکھا جائے اور باہمی مفادات سے متعلق اہم امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی جائے  تاکہ دو طرفہ  تعلقات کی پائیدار اور مثبت ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر انداز میں فائدہ پہنچایا جاسکے۔ 
لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین کمبوڈیا کی سود مند زرعی مصنوعات کی درآمدات میں توسیع کی حمایت کرتا ہے، کمبوڈیا میں صنعتکاری کو تیز کرنے، سڑکوں، طبی سہولیات اور پانی کی فراہمی جیسے منصوبوں پر عمل کرنے میں کمبوڈیا کی مدد کرنے کا خواہاں ہے نیز سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے ، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافے اور کمبوڈیا کے طلبہ کے لیے چین میں تعلیم حاصل کرنے کاخیر مقدم کرتا ہے۔
کمبوڈیا کے وزیرِ اعظم ہن سین نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان مضبوط دوستی ہے۔ کمبوڈیا ،ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور  کمبوڈیا-چین ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کمبوڈیا  چین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، بنیادی تنصیبات اور افرادی و  ثقافتی روابط کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ،تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔