
آٹھ
نومبر کو 14 ویں چائنا ایئر شو میں، چین کی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن COMAC نے 7
لیزنگ کمپنیز کے ساتھ تین سو C919 طیاروں اور تیس ARJ21 طیاروں کی خریداری کے
مصدقہ آرڈرز پر دستخط کیے۔ یہ COMAC کے قیام کے بعد سے دستخط کیے جانے والے
مصدقہ آرڈرز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ C919 چینی ساختہ بڑا مسافر طیارہ ہے جس میں
زیادہ سے زیادہ 192مسافر وں کی گنجائش ہے اور اس کی حدِ پرواز 5,555 کلومیٹر
ہے۔