ڈیجیٹل معیشت عالمی اقتصادی بحالی کے لئے ایک اہم انجن

2022/11/10 19:12:44
شیئر:

عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کے ووچین سمٹ میں 120 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریبا 2,000 نمائندگان نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی ۔ سمٹ کے دوران مصنوعی ذہانت، میٹورس، بگ ڈیٹا اور نیٹ ورک سیکیورٹی کے شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات کی  لانچنگ  کی گئی۔

کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 47 ممالک میں ڈیجیٹل معیشت کا اضافی حجم 2021 میں 38.1 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو جی ڈی پی کا 45.0 فیصد بنتا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت  عالمی معاشی نمو  اور عالمی معاشی بحالی کے لئے ایک اہم انجن بن گئی ہے۔